26 جون 2013
وقت اشاعت: 16:30
نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی تقرری طاہر عبداللہ نامی ایک شہری نے چیلنج کی ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نجم سیٹھی کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی ، وہ ناتجربہ کار اور کرکٹ کے امور سے ناواقف ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کو فوری طور پر کام سے روکا جائے۔