27 جون 2013
وقت اشاعت: 8:17
ومبلڈن ٹینس:اعصام الحق آج ڈچ پارٹنرکے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گے
جیو نیوز - لندن…پاکستان کے اعصام الحق آج ومبلدن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق ومبلڈن کے ڈبلز ایونٹ میں اپنے ڈچ پارٹنر یان یولین روزے کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں۔ پاک ڈچ جوڑی پہلے راونڈ میں جرمنی کے ڈسٹن براوٴن اور آسٹریلیا کے رمیز جنید کے مدمقابل ہوگی،اعصام اور روزے ایونٹ کے لئے ففتھ سیڈ ہیں ، اعصام الحق اس سے پہلے 2010 میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔