تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 جون 2013
وقت اشاعت: 17:10

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی سے ٹم مے کو باہر کرنے کی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ

جیو نیوز - میلبورن …کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی سے ٹم مے کو باہر کرنے کی مبینہ سازش کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔فیکا کے ایگزیکیٹیو چیئرمین پال مارش کا کہنا ہے کہ چھ ہفتے گزر جانے کے باوجود ٹم مے کو کرکٹ کمیٹی سے باہر رکھنے کے معاملے کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکیں ، جو کہ افسوسناک ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹم مے کی جگہ شیوا راما کرشنن کے انتخاب کی ایتھیکس آفیسر سے تحقیقات کرائی جائیں، فیکا نے الزام لگایا ہے کہ کرکٹ بورڈز نے کھلاڑیوں کو شیواراما کرشنن کو ووٹ دینے پر مجبور کیا ، اور اس کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ چیمپینز ٹرافی کے اختتام پر فیکا کی جانب سے جاری کردہ statement of unity میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹز نے دستخط نہیں کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.