28 جون 2013
وقت اشاعت: 16:11
کھیلوں کے ذریعے دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے، میانداد
جیو نیوز - اسلام آباد…نیشنل گیمزکے لئے جاویدمیانداد نے مشعل روشن کردی ہے اور کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے ملک سے دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے۔اسلام آبادمیں مشعل روشن کرنے کے موقع پر جاوید میاں دادنے کہاکہ اس اعزاز پروہ حکومت کے شکرگزارہیں۔اِس موقع پرانہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔