28 جون 2013
وقت اشاعت: 7:50
کنفیڈریشن کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں اسپین نے اٹلی کو ہرا دیا
جیو نیوز - سی ایرا (برازیل)…کنفیڈریشن کپ فٹ بال کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں عالمی چیمپیین اسپین نے اٹلی کو پینلٹی ککس پر ہرا دیا۔ فائنل میں اسپین کا مقابلہ میزبان برازیل سے ہو گا۔برازیل کے شہر سی ایرا میں کنفیڈریشن کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں مدِ مقابل تھیں یورپ کی دو بڑی ٹیمیں عالمی اور یورپین چیمپیین اسپین اورمضبوط اٹلی ،میچ کے مقررہ وقت میں دونوں جانب سے بھرپور حملوں کے باوجود کوئی بھی گول نہ کر سکا۔ایکسٹرا ٹائم میں بھی کسی کی کک فٹ بال کو گول میں نہ پہنچا سکی۔ پھر فیصلہ ہوا پینلٹی ککس پر۔ یہاں سبھی کھلاڑیوں کے نشانے ٹھیک بیٹھے لیکن اٹلی کے بد قسمت ڈیفنڈر لیونارڈ بینوچی نے اپنی کک مِس کر دی۔ یوں اسپین نے یہ میچ سات چھ سے جیت لیا۔کنفیڈریشن کپ کے فائنل میں اسپین کا مقابلہ برازیل سے ہو گا۔