28 جون 2013
وقت اشاعت: 19:9
ورلڈ لیگ ہاکی کا کل سے آغاز، پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا
جیو نیوز - ایپوہ … ہاکی ورلڈ لیگ کے تیسرے راوٴنڈ کا دوسرا مرحلہ کل سے ملائیشیا میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم پہلے دن میزبان ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ ہاکی ورلڈ لیگ تیسرے مرحلے میں پاکستان، ملائیشیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ، ارجنٹائن، جرمنی، جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔ افتتاحی روز 4 میچز کھیلے جائیں جا ئیں گے۔ گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز ہوم ٹیم ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ٹیم کے کوچ حنیف خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہاف بیک راشد محمود کا پٹھا کھنچ گیا ہے ان کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ 3ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔