تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جون 2013
وقت اشاعت: 10:41

نیشنل گیمز،پاک آرمی2گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست

جیو نیوز - اسلام آباد…نیشنل گیمز کے پہلے روز آرمی کے ایتھلیٹس چھا گئے،سائیکلنگ میں آرمی نے دو طلائی تمغہ جیت لئے۔ اسلام آباد میں جاری نیشنل گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے، پہلے روز صبح ہونے والے مقابلوں میں سائیکلنگ کانتیجہ سامنے آیا جس کے مطابق مردوں کے 42کلو میٹر ریس میں آرمی کے احمد ساجد نے گولڈ، سندھ کے نعمت اللہ نے چاندی اور حبیب اللہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، خواتین 14کلو میٹر ریس میں آرمی کی صبیحہ زاہد نے سونے، رابعہ شبیر نے چاندی اور شازیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.