29 جون 2013
وقت اشاعت: 10:57
ومبلڈن ٹینس میں اینڈی مرے نے ٹامی روبریڈو کو شکست دیدی
جیو نیوز - لندن…ومبلڈن ٹینس میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ٹامی روبریڈو کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ٹامی روبریڈو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی ،ان کی جیت کا اسکور چھ دو، چھ چار اور سات پانچ رہا۔ نمبر فور سیڈ ڈیوڈ فیرر نے ہم وطن اسپین کے روبرٹو باوٹیسٹا کو سخت مقابلے کے بعد تین چھ ،چھ تین ،سات چھ اور سات پانچ سے ہرادیا ۔یوکرائین کے اسٹاکھولسکی کو آسٹریا کے جرگن میزلر نے چار سیٹس میں شکست دی ۔ویمنز سنگلز ایونٹ میں برطانیہ کی لارا روبسن نے کولمبیا کی مرینو کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔