تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جون 2013
وقت اشاعت: 19:47

ہاکی ورلڈ لیگ : پاکستان اور ملائیشیا کامیچ 4-4 گول سے برابر

جیو نیوز - جوہربارو…ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار۔ چار گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ ایک موقع پر ملائشیا کو چار۔ ایک کی برتری حاصل تھی لیکن گرین شرٹس نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے ٹیم کو ایک ممکنہ شکست سے بچالیا۔ پہلے ہاف میں ملائی شین ٹیم بپھری ہوئی نظرآئی ،اُس کے حملوں کوروکنے والا کوئی نہیں تھا،ملائی شین ٹیم اٹھارہ منٹ میں تین گول کرگئی ،پاکستانی کھلاڑی بس تماشہ ہی دیکھتے رہے،وقفے سے پہلے حسیم خان نے ایک گول کاخسارہ کم کردیا۔مگردوسراہاف شروع ہوتے ہی ملائیشیانے چوتھاگول داغ دیا،جس نے گرین شرٹس کوجھنجوڑدیا،سوئی ہوئی ٹیم جاگ اٹھی،پہلے توثیق، پھر شکیل عباسی اور پھر ایم عمران نے گول کرکے حساب برابر کردیا۔یوں پاکستان ٹیم یقینی شکست سے بچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.