تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جون 2013
وقت اشاعت: 20:3

ومبلڈن ٹینس:اعصام ، جولین کی جوڑی پری کوارٹر فائنل میں

جیو نیوز - لندن…پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین روزے کی جوڑی ومبلڈن مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ومبلڈن مینز ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق اورہالینڈکے جولین روزے نے بیل جیئم کے زویئر میئزی اور برطانیہ کے کین اسکیپ سکی کوپانچ سیٹ کے مقابلے کے بعدشکست دی۔سنسنی خیزمقابلے میں دونوں جوڑیوں نینے شاندارکارکردگی دکھائی ،لیکن تین گھنٹے کے میچ میں اعصام اورجولین بازی لے گئے،پاک ڈچ جوڑی نے چھ۔ تین، چھ۔ سات، چھ۔ تین ، چھ۔ سات اور آٹھ۔ چھ کی فتح کے ساتھ میچ اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.