29 جون 2013
وقت اشاعت: 19:47
آئی سی سی کا2017سے ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ کرانے کااعلان
جیو نیوز - دبئی…آئی سی سی کا2017سے ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ کرانے کااعلان کردیا ہے،پہلی ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ 2017میں انگلینڈمیں ہوگی۔اِس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار اٹھارہ تک کے آئی سی سی ایونٹس کے میزبان بورڈز کا اعلان کردیا ہے ، پاکستان کو کسی ایونٹ کی میزبانی نہیں سونپی گئی۔ ساتھ ہی دو ہزار سترہ سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی نے دو ہزار سولہ سے دوہزارتئیس تک کے ایونٹس کی میزبانی مختلف ممالک کوسونپ دی،بھارت 2016کے ورلڈٹی ٹوینٹی ،2021کی ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ ،اورورلڈکپ 2023کی میزبانی کرے گا۔2019کاورلڈکپ بھی انگلینڈ میں ہوگا۔دو ہزار بیس کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ رکنیت رکھنے والے ممالک ہرچارسال کے دوران کم ازکم سولہ ٹیسٹ میچ ضرورکھیلیں گے۔یہ بھی فیصلہ ہواکہ امپائربال ٹمپبرنگ پربیٹنگ کرنے والی ٹیم کوپانچ پنالٹی رنز ایوارڈکرے گا۔