تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جون 2013
وقت اشاعت: 20:59

کنفیڈریشنز کپ فٹ بال: فائنل میں آج رات برازیل اور اسپین مدمقابل

جیو نیوز - ریوڈی جینرو…کنفیڈریشنز کپ فٹ بال کا فائنل آج میزبان برازیل اور عالمی چیمپین اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل ریو ڈی جنیرو میں آج رات 3 بجے کھیلا جائے گا، ایونٹ کے سیمی فائنل میں برازیل نے یوروگوئے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی جبکہ عالمی چیمپئن اسپین نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کو پنلٹی ککس پر سات چھ سے ہرایا تھا، ایونٹ میں برازیلین اسٹرائیکر ینمار بہترین فارم میں ہیں، اور فائنل میں ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کے سامنے بہترین کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔ آج تیسری پوزیشن کے میچ میں یوروگوئے اور اٹلی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.