30 جون 2013
وقت اشاعت: 17:47
آئی سی سی نے اینٹی کرپشن قوانین کے جائزے کیلئے کمیٹی بنادی
جیو نیوز - دبئی…آئی سی سی نے اینٹی کرپشن قوانین کے جائزے کیلئے کمیٹی بنادی،ذرائع کے مطابق کمیٹی قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی درخواست طپربنائی گئی۔ 4رکنی کمیٹی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کاازسرنوجائزہ لے گی،کمیٹی میں انگلینڈ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈاورہانگ کانگ کوشامل کیاگیا،کمیٹی اپنی سفارشات آئی سی سی ایگزیکٹوکمیٹی کوپیش کرے گی۔