تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جون 2013
وقت اشاعت: 21:15

سانحات کوئٹہ و پشاورقابل مذمت ، حامد موسوی کی جانب سے اعلان سوگ

جیو نیوز - اسلام آباد…قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے بلخی چوک علی آباد ہزارہ ٹاوٴن کوئٹہ میں دہشت گردی کے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کوئٹہ و پشاور سانحات پر پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ کو فوج کے حوالے کردیا جاتا تو یہ المناک سانحہ رونما نہ ہوتا،اس سانحہ سے حکومتی دعووں کی قلعی کھل کر رہ گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں،بیرونی ممالک کے ایجنٹ مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں ،لہذا حکومت کو چپ کا روزہ توڑنا ہوگا اور پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردوں کے پیچھے کارفرما بیرونی ہاتھ کو بے نقاب کرنا ہوگا۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے قیام امن کو ثانوی حیثیت دے رکھی ہے جس سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کیا جائے ،انسداد دہشت گردی ایکٹ پر عمل کیا جائے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے عوام سے اپیل کی کہ پرامن رہیں باہمی اتھاد و یکجہتی کو ہر شے پر ترجیح دیں ۔ملک دشمن عناصر کو اتحاد و یکجہتی سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.