30 جون 2013
وقت اشاعت: 23:7
بیٹنگ میں ناکامی شکست کی وجہ بنی،ٹیم میں اختلافات نہیں، مصباح الحق
جیو نیوز - لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انگلینڈسے وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بیٹنگ میں ناکامی شکست کی وجہ بنی۔ایک ایونٹ میں ناکامی کایہ مطلب نہیں کہ کامیابی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔اانہوں نے کہا کہ مستقبل میں پلاننگ کرنی ہوگی تاکہ خامیوں پرقابوپایاجاسکے۔جن شعبوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے وہاں ضرورتبدیلی کریں گے اور ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہوم گراوٴ نڈپرنہ کھیلنے سے ٹیم کومشکلات کاسامناکرناپڑ تاہے۔پاکستان میں اگلے10سال تک کرکٹ نہ ہونے کی خبرسے مایوسی ہوئی۔مصباح الحقنے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔شکست کی وجہ بیٹنگ کی ناکامی تھی۔