1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:29
دورہ ویسٹ انڈیز، پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع
جیو نیوز - لاہور…دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ،جس میں ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے امتحان ،،دورہ ویسٹ انڈیز،کے لیے کسے میدان میں اتارنا ہے،کس کو گھربھیجنا ہے، سلیکٹرزآج سرجوڑکربیٹھیں گے، ٹیم کااعلان بھی کیاجاسکتا ہے۔ عمران فرحت، شعیب ملک اور کامران کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے، شاہد آفریدی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم میں شامل ہوں گے۔دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔