1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 1:48
ریو ڈی جنیرو: برازیل نے عالمی چیمپین اسپین کو 3-0 سے شکست دیدی
جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو: برازیل نے عالمی چیمپین اسپین کو 3-0 سے ہرا دیا۔ برازیل کی جانب سے فریڈ نے 2 گول اسکول کیے جبکہ نیمارنے ایک گول اسکول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح برازیل نے عالمی چیمپین کو 3-0 کی بری ترین شکست سے دوچار کیا۔