1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:15
ایشین جونیئراسکواش چیمپین شپ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس
جیو نیوز - اسلام آباد… ایشین جونیئراسکواش چیمپین شپ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ایشین جونیئراسکواش چیمپیئن شپ میں سید علی شاہ بخاری نے طلائی تمغاحاصل کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ جونیئراسکواش چیمپین شپ کے لیے تیاری کررہے ہیں اور عالمی چیمپیئن شپ جیت کرپاکستان کانام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر کوچ جمشید گل کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواش ٹیم ورلڈ جونیئر چیمپین شپ کے لیے تیار ہے۔ ایشین چیمپین شپ میں کھلاڑیوں نے بہت محنت کی اوربھرپور مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔