تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:11

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں ہرادیا

جیو نیوز - کنگسٹن،جمیکا…جانسن چارلس کے 97 رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بھارت کو تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 229 رنز بنائے، روہت شرما 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ڈیرن سیمی، کیمار روچ اور ٹینو بیسٹ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں جانس چارلس اور ڈیرن براوو کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم نے ہدف 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ چارلس 97 اور براوو 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے آخری لمحات میں بھارت کو جیت کے لئے صرف ایک وکٹ درکار تھی لیکن کیمار روچ نے مطلوبہ رنز حاصل کرکے ٹیم کو ایک وکٹ سے کامیابی دلادی۔ امیش یادیو کی تین وکٹیں بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.