تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:46

نوواک جوکووچ اوراینڈی مرے ومبلڈن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں

جیو نیوز - لندن…ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں،سرینا ولیمز کی شکست کے بعد ویمز ایونٹ کے مقابلے دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ومبلڈن میں جاری ایونٹ میں سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ تھا جرمنی کے ٹامی ہاس سے، سابق چیمپین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ ایک اور چھ چار سے سے کامیابی حاصل کی، برطانیہ کے اینڈی مرے نے روس کے میخائل یوزنی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا، انکی جیت کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ ایک رہا۔ ویمنز ایونٹ میں پولینڈ کی ایگ نیشکا ریڈوانسکا نے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، جرمنی کے سبین لزیکی پہلے ہی دفاعی چمپئن سرینا ولیمز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.