2 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:16
مدہوش سری لنکن کرکٹر کا طیارے کے کیبن کا دروزاہ کھولنے کی کوشش
جیو نیوز - لندن …لندن جانے والی پرواز میں سری لنکن کرکٹر زنے نشے کی حالت میں طیارے کے کپتان کے کیبن کا دروزاہ کھولنے کی کوشش کی سینٹ لوشیا سے لندن جانے والی برٹش ائرویز کی پرواز میں سری لنکن اے ٹیم کے کرکٹررامیتھ رامبوکویلا نشے میں دھت ہوکر دو منٹ تک پائلٹ کیبن کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔ اسکی اس کوشش کو طیارے کے عملے نے ناکام بنادیا ، تاہم عملے کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوف زدہ کرنے والا عمل تھا۔ کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ ٹوائلٹ جانا چاہتا تھا غلطی سے پائلٹ کے کیبن کی طرف چلا گیا۔ جبکہ سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے ٹیم منیجر کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑی نے دوران پرواز غلطی سے کیبن کادروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی۔