تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:48

ہاکی ورلڈلیگ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6-2سے ہرادیا

جیو نیوز - جوہربارو… ہاکی ورلڈلیگ میں پاکستان کوپہلی فتح مل گئی ،گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کو دوکے مقابلے میں چھ گول سے ہرادیا۔ہاکی ورلڈلیگ میں پاکستان نے جنوبی افریقاکوآوٹ کلاس کردیا،پاکستانی فارورڈزخوب جم کرکھیلے تو دفاعی لائن بھی ہردم تیارنظرآئی۔ہاف ٹائم پرپاکستان کوتین ایک کی برتری مل چکی تھی۔دوسراہاف بھی پاکستان کے نام رہا،گرین شرٹس نے مزیدتین گول کیے،اِس جیت کے ہیروبنے عبدالحسیم خان جوہیٹ ٹرک بناگئے،محمدزبیر،شفقت رسول اورشکیل عباسی نے بھی گول کیے۔اس جیت نے پاکستان کو پول میں ٹاپ پوزیشن دلادی،جمعرات کوکوارٹرفائنل میں پاکستان جنوبی کوریاکاسامناکرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.