تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 جولائی 2013
وقت اشاعت: 21:11

صاحبزادہ محمد علی ایشین ٹینس سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جیو نیوز - کراچی …شکیل یامین کانگا… صاحبزادہ محمد علی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تہران میں ہونے والے انڈر 14 ایشین ٹینس سیریز کے سنگلز اور ڈبلز کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والی انڈر 14 چیمپئن میں پاکستان، بھارت، شام، عراق، بحرین اور ایران سمیت چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے صاحبزادہ محمد علی نے ایران کے محمد ہوجاربی کو 6-3 اور 6-0 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں جمعرات کو صاحبزادہ محمد علی کا مقابلہ ایران کے محمد ادابجویو سے ہوگا۔ صاحبزادہ محمد علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے ڈبلز کے بھی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ محمد علی نے کوارٹر فائنل میں بحرین کے پارٹنر علی داوانی کے ہمراہ فتح حاصل کی۔ صاحبزادہ محمد کی اس وقت اے ٹی ایف میں 23 ویں رینکنگ ہے۔دریں اثناء ینگ بلوچ اور اعظم اسپورٹس نے پاکستان رینجرز سندھ لیجنڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پیپلز فٹ بال اسٹیڈیم لیاری میں پاکستان ریجنرز سندھ کے زیراہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، فائنل 6 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچز ہوئے جن میں ینگ بلوچ نے آل برادرز کو 3-2 سے اور اعظم اسپورٹس نے لعل بخش میموریل کو 1-0 سے شکست دی۔ میچ ریفری فرید احمد تھے، اسسٹنٹ ریفریز جلال بلوچ، یونس لعل، محمد انور شاہ، عبدالخالق، محمد یوسف اور شوکت بلوچ میچ کمشنر ندیم احمد اور نذیر بلوچ تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.