تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:20

عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا، مدت ختم ہوگئی، چیف سلیکٹر اقبال قاسم

جیو نیوز - لاہور … چیف سلیکٹر کے عہدے پر مزید کام کرنے سے انکار کرنے والے اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی سے اختلاف کی بناء پر کام کرنے سے انکار نہیں کیا ان کے عہدے کی میعاد پوری ہوچکی تھی زبردستی تنازع نہ بنایا جائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا تھا ، کسی سے کوئی جھگڑا ہے نہ ہی اختلاف۔ انہوں نے کہا کہ مدت ملازمت اپریل میں پوری ہوچکی تھی، سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی درخواست پر عہدے پر کام کرتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں کپتانوں سے خوش ہیں، تنازع پیدا نہ کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.