تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:9

ڈائمنڈ لیگ :ٹائی سن گے نے100میٹر ریس9.9سیکنڈمیں جیت لی

جیو نیوز - لوزین…امریکا کے ٹائی سن گے نے اگلے ماہ ہونے والی ورلڈ چیمپین شپ سے قبل 9 عشاریہ سات نو سیکنڈز میں 100 میٹر ریس جیت کر مخالفین کے لئے خظرے کی گھنٹی بجادی۔سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں جاری ڈائمنڈ لیگ کے 100 میٹر مقابلوں میں امریکا کے ٹائی سن گے چھائے رہے، اُنہوں نے مقررہ فاصلہ 9 عشاریہ سات نو سیکنڈز میں طے کرکے جمیکا کے اصافہ پاول اور سابق چیمپین کم کالنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔دیگر مقابلوں ایتھوپیا کے محمد امان نے 800 میٹر ایونٹ اپنے نام کرلیا،امریکی اسپرنٹر ڈیوڈ اولیور نے 110 میٹر ہرڈلز جیت لی،یوکرین کے بوہان بوندارینکو مردوں کی ہائی جمپ کے فاتح قرار پائے جبکہ ویمنز کی 200 میٹر ریس یوکرین کی ماریہ ریمی ین نے جیت لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.