تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:44

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی20میچ میں شکست دے دی

جیو نیوز - لندن…انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی 20 میچ میں ستر رنز سے شکست دے دی۔لو بارو میں پہلے ٹی 20 میں انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی،اور سات وکٹ پر ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔ سارہ ٹیلر نے ستاون اور شیرولیٹ ایڈورڈز نے چھیالیس رنز اسکور کئے۔ بسما معروف نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویمنز بیس اوورز میں چھ وکٹ پر پچھتر رنز ہی بناسکیں۔ ناہیدہ خان نے اٹھائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.