تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:9

ومبلڈن ٹینس:میرئین بارٹولی اورسبین لیزسکی فائنل میں پہنچ گئیں

جیو نیوز - لندن…ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ کے لیڈیز ایونٹ میں اس بار نئی چمپین سامنے آئے گی۔ فرانس کی میرئین بارٹولی اور جرمنی کی سبین لیزسکی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ومبلڈن میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرانس کی مارین بارٹولی کا مقابلہ بیل جیئم کی کیرسٹن فلپ کنز سیتھا۔ فرنچ کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی۔فائنل میں اُن کا مقابلہ جرمنی کی سبین لیزسکی سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں پولینڈ کی آگنیشکا روڈوانزکا کو ہرایا، جرمن کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد چھ چار، دو چھ اور نو سات سے میچ اپنے نام کیا۔ وہ 1999 میں اسٹیفی گراف کے بعد ومبلڈن کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی جرمنی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.