تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:59

دوسرا ٹی 20: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دیدی

جیو نیوز - لندن … پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ لو بارو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 116 رنز بنائے، نین عابدی نے 45اور ثنا میر نے 31 رنز بنائے۔ جواب میں انگلش ٹیم 115 رنز پر آل آوٴٹ ہوگئی۔ سعدیہ یوسف اور بسمہ معروف نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف پہلی فتح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.