تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 23:57

پہلا رمضان کرکٹ ٹی ٹوئینٹی کل سے کراچی میں شروع ہوگا

جیو نیوز - کراچی …پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت پہلا رمضان کرکٹ ٹی ٹوئینٹی کپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے یوں تو کراچی میں رمضان میں ہمیشہ ہی کرکٹ ہوتی رہی ہے لیکن پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ رمضان کرکٹ کپ کرارہا ہے ،جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی اسٹار کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،پی سی بی کا دعوی ہے کہ شائقین کو بھرپور رمضان میں بھر پور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی سی بی کے ڈائیریکٹر ذاکر خان نے بتایا کہ رمضان کپ میں دس ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی، اسٹیڈیم کے کسی بھی انکلوژر میں داخلہ مفت نہیں ہوگا سو اور 50روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے جس کی فروخت نیشنل اسٹیڈیم اور کوچنگ سینٹر میں کل سے شروع ہوگی، کمشنرکراچی شعیب صدیقی نے پی سی بی کوسیکورٹی کی مکمل یقین دھانی کرائی ہے، پریس کانفرنس کے بعد پی سی بی رمضان کپ کے لوگو کی بھی رونمائی ہوئی، رمضان کپ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کررہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.