تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:19

چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم نے بدترین کارکردگی دکھائی، مصباح الحق

جیو نیوز - لاہور … قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاکر اچھی پرفارمنس دینگے، اسپنرز ہمارے ہتھیار ضرور ہیں مگر فاسٹ بولرز بھی کسی سے کم نہیں، سب نے مل کر ٹیم بنائی، کارکردگی کے ذمہ دار بھی سب ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی دکھائی۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اچھی پرفارمنس دے گی، جو کھلاڑی دستیاب تھے ان میں سے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، ٹیم اچھا پرفارم کرے یا برا، ذمہ داری ہم سب کی ہے، ٹیم سب نے مل کر بنائی، اس کی پرفارمنس کے سب ذمہ دار ہوں گے، آخری 2 سیریز بیٹنگ کی وجہ سے ہارے ہیں اس پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسپنرز ہمارا ہتھیار ضرور ہیں لیکن فاسٹ بولرز بھی کسی سے کم نہیں، ٹیم ایک یونٹ ہوکر کھیلے گی تو کامیاب رہے گی، ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ اچھا کھیلیں اور سیریز جیتیں، چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی دکھائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.