تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:34

کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے شعیب ملک کے شکوے

جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی نمبرز پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں، کسی کھلاڑی کو ڈراپ کرنے سے قبل اس کو بتاکر پورا موقع دیا جائے۔ جیو نیوز کے انٹرویو میں شعیب ملک نے قومی ٹیم میں کم بیک کی امید ظاہر کی ہے انٹرنیشنل میچز میں توشعیب ملک کا بلہ رنز نہیں اگل پارہا تھا۔ سلیکٹرز نے دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کیا تو ان کا بیٹ چل پڑا اور انہوں نے نصف سنچری اسکور کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ وہ ڈراپ ہونے پر مایوس ضرور ہیں لیکن محنت کرکے ٹیم میں ضرور واپس آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.