7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:55
اینڈی مرے ومبلڈن ٹینس چیمپئن بن گئے، برطانیہ کا 77 سالہ انتظار ختم
جیو نیوز - لندن … برطانیہ کے اینڈی مرے نے ومبلڈن ٹینس ٹائٹل جیت لیا، وہ 77 سال میں ومبلڈن جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے سربیا کے نوواک جوکووچ کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی، وہ پورے میچ کے دوران چھائے رہے، خلاف توقع میچ کا فیصلہ اسٹریٹ سیٹس میں ہوا۔ اینڈی مرے 6-4، 7-5، اور 6-4 کی فتح کے ساتھ نئے ومبلڈن چیمپئن بن گئے۔ مرے کی جیت کے ساتھ برطانوی شائقین کا ومبلڈن ٹائٹل کیلئے 77 سالہ انتظار ختم ہوگیا۔