8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 21:30
قاسم ضیا اور باجوہ نے قومی ہاکی کو تباہ کردیا،منظور جونیئر
جیو نیوز - کراچی …پاکستان ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر ماضی میں میڈلز جیتنے والوں سے زیادہ کوئی افسردہ نہیں۔ لاس اینجلس اولمپکس جیتنے والی ٹیم کے کپتان اولمپئین منظور جونئیر کا کہنا ہے کہ قاسم ضیا اور آصف باجوہ کمپنی نے قومی کھیل ہاکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے سابق کپتان منظور جونئیر نے کہا کہ ماضی میں سونے اور چاندی کے تمغے کے بارے میں سوچا جاتا تھا اب کوالیفائنگ راونڈ میں آخری پوزیشن کامیچ جیتنے پرخوشی منائی جارہی ہے۔