تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جولائی 2013
وقت اشاعت: 13:38

حنیف محمد کے گردے کا آپریشن ،اہل خانہ کی دعا ئے صحت کی اپیل

جیو نیوز - کراچی…سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد کے گردے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ، ان کا ْآپریشن آج لندن میں ہوگا۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد کی اہلیہ نے جیونیوز کو بتایا کہ سابق کپتان کے گردے پر نشان ہے جس کے علاج کیلئے وہ ان دنوں لندن میں ہیں ، آج شام ان کا آپریشن ہے، حنیف محمد کی اہلیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے کامیاب آپریشن کیلئے دعا کریں۔حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے پہلی ٹرپل سنچری بھی اسکور کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.