تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:23

ایشز سیریز، آسٹریلیا نے 19 سالہ ایشٹن ایجر کو ٹیسٹ کیپ دیدی

جیو نیوز - نوٹنگھم…جنگ نیوز…آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف نوٹنگھم میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ ایشٹن ایجر کو ٹیسٹ کیپ دیدی۔ آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر گلین میگراتھ نے لیفٹ آرم اسپنر ایشٹن ایجر کو میچ سے قبل ٹیسٹ کیپ پیش کی۔ اس موقع پر 19 سالہ نوجوان اسپنر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لیمن کا کہنا ہے کہ ایشٹن ایجر باصلاحیت اسپنر ہیں اور وہ سیریز میں مخصوص وکٹوں پر اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ وہ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی ٹیم کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔ مائیکل کلارک نے بھی ایشٹن ایجر پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وارم اپ میچ میں ایجر نے بہت متاثر کیا، ان کا گیند پر بہت کنٹرول ہے اور وہ سیدھا گیند بھی بہت مہارت سے کرتے ہیں۔ ایشٹن ایجر ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں اور انہوں نے اب تک10 فرسٹ کلاس میچز میں 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ آسٹریلیا اے اور آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشٹن ایجر ایشز سیریز کے ابتدائی سکواڈ میں شامل نہیں تھے تاہم کوچ ڈیرن لیمن کی خواہش پر انہیں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.