10 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:56
ون ڈے کرکٹ: پاکستان ویمن نے آئر لینڈ ویمن کو 8 وکٹ سے ہرادیا
جیو نیوز - برمنگھم … پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ ویمن ٹیم کو 8 وکٹ سے شکت دے دی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کیخلاف شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے برمنگھم میں ہونیوالے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹ سے فتح حاصل کرلی ہے۔آئرلینڈکی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس ہوگئی ، پوری ٹیم صرف 94رنزپرڈھیر ہوگئی ۔ پاکستان کی ندا راشد ڈار نے 3 اور ارم جاوید نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں پاکستان نے ہدف 20 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ جویریہ خان 51 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہیں۔