تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:50

آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نے 11ویں نمبر پر 98 رنز بناکر ورلڈ ریکارڈ بنادیا

جیو نیوز - ناٹنگھم … پہلے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 117 رنز پر آوٴٹ ہوگئے، تاہم اس کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے ایشٹن اگر انگلینڈ کے حلق میں ہڈی کی طرح پھنس گئے، گیارہویں نمبر پر 98 رنز بناکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ ناٹنگھم ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے 117 رنز پر 9 کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے جس کے بعد انگلینڈ کے پاس واضح برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایسٹن اگر آسٹریلیا کیلئے ڈھال اور انگلینڈکیلئے رکاوٹ بن گئے۔ 19 سالہ اگر اور فل ہیوز نے انگلش بولرز کی ایک نہ چلنے دی، پہلے ٹیم کا خسارہ ختم کیا، پھر برتری دلائی ، پھر ریکارڈز ٹوٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اگر اور ہیوز نے 163 رنز جوڑ کر دسویں وکٹ کی شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ پہلے یہ ریکارڈ 2 جوڑیوں کے پاس تھا،پاکستان کے اظہر محمود اور مشتاق احمد، نیوزی لینڈ کے برائن ہیسٹنگ اور رچرڈ کولنگ ،دونوں پیئرز نے 151 رنز کی شراکت بنائی تھی۔ ایسٹن اگر نے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں 11 ویں نمبر پر سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ قائم کردیا، وہ 98 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.