12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:6
ہاکی کوچ حنیف خان اورطاہر زمان کا ایک ساتھ کام کرنے سے انکار
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ حنیف خان اور کنسلٹنٹ طاہر زمان نے ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے،پی ایچ ایف نے ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد کنسلٹنٹ طاہر زمان اور کوچ حنیف خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ،ذرائع کے مطابق ورلڈ لیگ میں طاہر زمان الگ گیم پلان بناتے تھے اورکوچ حنیف خان کی حکمت عملی کچھ اور ہوتی تھی جس کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن طاہر زمان کو کوچ اور حنیف خان کو ہیڈ کوچ بنانا چاہتی ہے۔لیکن حنیف خان طاہر زمان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں۔ اس سارے معاملے کے حل کے لئے پی ایچ ایف نے 15جولائی کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔