تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 2:14

بر طا نیہ میں سالانہ گڈ ووڈ فیسٹو ل آ ف اسپیڈ کاآغاز ہوگیا

جیو نیوز - لندن…این جی ٹی…بر طا نوی کاؤنٹی سسکس میں سالانہ گڈ ووڈ فیسٹول آ ف اسپیڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی گڈ ووڈ موونگ موٹر شو میں جدید ریسنگ کار کے ماڈلز کی نمائش سمیت قدیم ریسنگ گا ڑیا ں نیلامی کے لیے پیش کی گئی ہیں۔فیسٹیول آف اسپیڈ سے قبل ہونے والے موونگ موٹر شو میں آنے والے30ہزار سے زائد شرکاء کو ناصرف جدید ریسنگ کار کے ماڈلز کو قریب سے دیکھنے بلکہ ان گاڑیوں کو چلانے کا موقع بھی ملے گا۔گڈ ووڈ فیسٹیول میں رواں سال آڈی،پورش،رولز رائس اور اسکوڈا سمیت کئی گاڑیوں کے جدید،تیز رفتار اور ہائبرڈ ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جبکہ کئی روز تک جاری رہنے والے اس گاڑیوں کے میلے میں ریسنگ کارز کے درمیان مقابلہ بھی کروایا جائیگا۔واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول کے آغازپر گڈ ووڈ ہاؤس کے سامنے الاسٹک سے کھنچتی 3 گاڑیوں کا ایک دیوہیکل مجسمہ نصب کیا گیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.