تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جولائی 2013
وقت اشاعت: 21:55

رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 20 جولائی سے کراچی میں کھیل جائے گی

جیو نیوز - کراچی … ماحول دوست ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 20 جولائی سے باتھ آئی لینڈ کلب کراچی میں کھیل جائے گی۔ محکمہ ماحولیات حکومت سندھ کے تعاون سے اور کراچی ٹینس ایسو سی ایشن (ساؤتھ) کے زیراہتمام پہلی ماحول دوست ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد عوام میں بہتر ماحول کے لئے آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ٹورنامنٹ مین مینز سنگل، لیڈیز سنگلز، جونئرز 17سنگلز، انڈر15 سنگلز، انڈر 13 سنگلز، انڈر 11سنگلز، انڈر 9 سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ میچز کا آغاز افطاری کے بعد ہوگا۔محمد خالد رحمانی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور فہیم رمضان آرگنائزنگ سیکریٹری ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.