13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:2
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس برطانیہ کے مارک کیونڈش نے جیت لی
جیو نیوز - پیرس…ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے جیت لیا۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس میں شرکاء کو ٹور ٹو سینٹس سے مونٹراونڈ تک 173 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ریس کے تیرہویں مر حلے میں برطانیہ کے مارک کیونڈڈش نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے چالیس منٹ اور آٹھ سیکنڈز میں طے کرکے پہلے نمبر پر رہے۔پیٹر سیگان دوسرے اور ہالینڈ کے مولیما تیسرے نمبر پر رہے اوور آل لیڈ میں برطانیہ کے کرس فرووم سب سے آگے ہیں۔