تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:23

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 126رنز سے شکست دیدی

جیو نیوز - گیانا… پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 126رنز سے شکست دیدی، شاہد آفریدی نے 7وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا، شاہد آفریدی نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ گیانا میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 224 رنز بنائے، شاہد آفریدی اور کپتان مصباح الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان ٹیم کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، صرف 23 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کے 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد 5 رنز بنا کر آو?ٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے ان کے بعد محمد حفیظ1 اور ناصر جمشید 6 رنز پر واپس چلتے بنے، اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آو?ٹ ہوئے۔ چاروں ابتدائی کھلاڑیوں کی وکٹیں جیسن ہولڈر نے حاصل کیں۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں شامل کئے گئے عمر اکمل بھی 19 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ مایہ ناز آل راو?نڈر شاہد آفریدی نے مصباح کو جوائن کیا اور ویسٹ انڈین بولر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 55 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے کپتان کے ساتھ مل کر 120 رنز کی قابل قدر شراکت بھی قائم کی، مصباح الحق 52 رنز بنا کر آو?ٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، براوواور کیمر روچ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.