15 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:39
پی ایچ ایف نہیں چاہتی قومی ٹیم کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے، حنیف خان
جیو نیوز - کراچی … پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ حنیف خان کاکہنا ہے کہ پی ایچ ایف خود نہیں چاہتی کہ قومی ٹیم کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے، فیڈریشن مین بہت سیاست ہے۔ اپنی برطرفی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ حنیف خان نے جیو نیوز سے گفتگومیں کہا کہ وہ جلد ان حقائق پر سے پردہ اٹھائیں گے جس کی وجہ سے انہیں کوچ کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔ حنیف خان نے کہاکہ ان کی کوچنگ میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں کانسی اور ایشین چیمپئنزٹرافی میں گولڈ میڈل حاصل کیا، لیکن پھر پی ایچ ایف نے طاہر زمان کو کیوں کنلسٹنٹ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ لیگ میں تمام میچز کی پلاننگ طاہر زمان نے کی ، لیکن شکست کا ذمہ دارکوچ کو ٹھہرایا جارہا ہے ۔