تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:35

دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دیدی

جیو نیوز - گیانا… دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 37رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا پرویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان کالی آندھی نے پاکستان کو جیت کے لیے 233رنز کا ہدف دیا۔اس سے قبل گرین شرٹس قائد مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین قائد وائن براووکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جس پر ویسٹ انڈیز نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن براوو54،کپتان وائن براوو43،چارلس 31اور پولارڈ30 رنز بناکر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفرید ی نے آج بھی شاندار بولنگ اور دو وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ سعید اجمل نے دو اور محمد عرفان اور اسد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.