تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:27

برطانوی ملکہ ایلزبتھ کی لارڈز کرکٹ گراوٴنڈ آمد، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

جیو نیوز - لندن … برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ لارڈز کے کرکٹ گراوٴنڈ پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کھیلنے والی برطانوی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔ ایشز سیریز کے دوسرے میچ سے قبل ملکہ برطانیہ لارڈز کے گراوٴنڈ پہنچیں تو تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ 87 سالہ ملکہ ایلزبتھ دوم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے اور بات چیت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.