تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:11

تیسرا ون ڈے، ٹاس جیت کرویسٹ انڈیز کی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

جیو نیوز - سینٹ لوشیا،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کے تیسرے ون ڈے کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ،اسد شفیق اور اسد علی کو ٹیم سے باہر کرکے جنید خان اور حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سینٹ لوشیا وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اچھا اسکور کر سکتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جس نے پاکستان کو دوسرے میچ میں شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.