19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:48
ایشیز :دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا مشکل کا شکار،انگلینڈ کی گرفت مضبوط
جیو نیوز - لندن …ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلوی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے،انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 361رنز بنائے،تومہمان ٹیم کے بیٹسمین بیٹنگ ہی بھول گئے لارڈز میں انگلش ٹیم نے 289 رنز سات وکٹ سے دوسری نامکمل اننگز پھر شروع کی ،اور پوری ٹیم 361 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ایان بیل 109 اور بریسٹو 67رنز کے ساتھ نمایاں رہے،ریان ہیرس نے پانچ وکٹ لیں۔جواب میں آسٹریلیا کا کوئی بیٹسمین سنبھل کر نہ کھیل سکا،،واٹسن 30 اور مائیکل کلارک28 رنز بنا کر کچھ مزاہمت کر سکے،آسٹریلیا کی پوری ٹیم53.3اوورز میں 128 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔