تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:28

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ ٹائی ہوگیا

جیو نیوز - سینٹ لوشیا… پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے ویسٹ انڈیز کو 230رنز کا ہدف دیا ۔قومی ٹیم نے اپنے مقرہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان وائن براوونے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر گرین شرٹس نے شروع میں دو وکٹیں جلدی کھونے کے بعد سنبھل کر بیٹنگ کی اور کپتان مصباح الحق کے شاندار 75رنز کی باری کے باعث مجموعے کو خاطر خواہ مقام پر پہنچایا۔عمراکمل 40ناٹ آوٴٹ نے بہت اچھی باری تراشی اور صرف 31گیندوں پر یہ رنز بنائے۔انکے علاوہ حارث سہیل 26، ناصر جمشید 20اور وہاب ریاض 19دیگر قابل ذکر بیٹسمین ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈراور وائن براوو نے دو دو جبکہ روش اور سامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.