21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:52
ایشزسیریز:لارڈزٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 347رنزسے شکست
جیو نیوز - لندن…ایشزسیریزمیں انگلش ٹیم کاجادوپھرسرچڑھ کربولا،انگلینڈنے آسٹریلیاکودوسرے ٹیسٹ میں 347رنزسے ہراکرسیریزمیں دوصفرکی برتری حاصل کرلی۔لارڈز میں آسٹریلوی کھلاڑی کھیل ہی بھول گئے ۔بیٹسمینوں سے بیٹنگ ہوئی ،نہ بولرز سے بولنگ۔انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 583رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 235رنز بنا سکی ۔گریم سوان نے دوسری اننگز میں چار اور میچ میں نو وکٹ لیں ،پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔