23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:52
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فیصلہ کن معرکہ کل سینٹ لوشیا میں ہوگا
جیو نیوز - سینٹ لوشیا…پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔کامیابی پاکستان کو سیریز کا فاتح بنادے گی جبکہ فتح کی صورت میں میزبان ٹیم سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی تاہم حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا، میچ میں فتح پاکستان کو سیریز میں تین ایک سے کامیابی دلا دے گی۔